بھارتی ایئرفورس کی ٹرولنگ، چینی فضائیہ نے J10C پر مار گرائے جانے والے طیاروں کی تصاویر لگادیں

اس اقدام سے پی اے ایف کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور چین و پاکستان کے درمیان قریبی فوجی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک مضبوط پیغام بھیجا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 مئی 2025 13:28

بھارتی ایئرفورس کی ٹرولنگ، چینی فضائیہ نے J10C پر مار گرائے جانے والے ..
بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) پاکستان کی جانب سے 6 جیٹ طیارے گرانے کے بعد چینی فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کو ٹرول کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس (PLAAF) کے ایک J10C لڑاکا طیارے پر رافیل اور دیگر مار گرائے جانے والے طیاروں کی تصاویر کو دیکھا گیا، یہ پاکستان ایئر فورس (PAF) کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے جس نے حال ہی میں فضائی جھڑپ کے دوران ہندوستانی فضائیہ (IAF) کے طیاروں کو مار گرایا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے اپنے J10C جیٹ طیاروں میں سے ایک پر 6 بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا نشان لگا کر پاکستان کی کامیابی کو سراہا، پی اے ایف کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور چین و پاکستان کے درمیان قریبی فوجی تعلقات دونوں کو اجاگر کرتے ہوئے یہ اقدام ہندوستان کو ایک مضبوط پیغام بھیجتا ہے، یہ حمایت حالیہ تنازع کے دوران بھارتی جارحیت پر پاکستان کے فیصلہ کن ردعمل کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

J10c
             
بتایا جارہا ہے کہ پی اے ایف نے کامیابی سے آئی اے ایف کے متعدد طیاروں کو مار گرایا جس میں بھارت کے رافیل لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، PAF کے J10CE میں سے ایک اب فخر کے ساتھ رافیل کو مار گرانے کا نشان رکھتا ہے، یہ پاکستان کی فضائیہ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ اور ہندوستان کی فوجی امیج کو دھچکا ہے، چین اور پاکستان دونوں کے مربوط پیغام کو ہندوستان کے لیے ایک واضح انتباہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے دونوں اتحادی فضائی افواج کے درمیان طاقت اور تعاون کو تقویت ملے گی۔
j10c 2