
رواں سال معاشی ترقی کی شرح 2.6 فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی بارے اپنی پیش گوئی میں کمی کر دی
مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیوں میں کمزوری اور عالمی غیر یقینی صورتحال نے ترقی کی رفتار کو متاثر کیا ہے، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت عالمی مالیاتی فنڈ کی جائزہ رپورٹ جاری
فیصل علوی
پیر 19 مئی 2025
13:20

(جاری ہے)
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ تقریباً 20 کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے جس کی بڑی وجہ برآمدات میں استحکام اور ترسیلات زر میں بہتری ہے۔
موجودہ مالی سال میں حکومت کے جاری اخراجات مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 18.9 فیصد کے برابر رہے جبکہ آئندہ مالی سال میں انہیں 17.8 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ مارچ میں عمومی مہنگائی کم ہو کر 0.7 فیصد پر آ گئی تاہم بنیادی مہنگائی اب بھی تقریباً 9 فیصد کی بلند سطح پر موجود ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی پر اعتراض اٹھا یاتھا۔آئی ایم ایف کے مطابق اگر تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کم کیا گیا تو ٹیکس گیپ مزید بڑھ سکتا تھا۔بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری تھے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے 700ارب روپے کے مزید ٹیکسز کی وصولی کیلئے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیاتھا۔آئی ایم ایف کے مطابق 0.2 ملین سے 0.4 ملین روپے ماہانہ آمدنی والے متوسط طبقے کیلئے شرحوں کو کم کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں متوقع زیادہ ریونیو کے بارے میں پوچھا تھا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے موثر نفاذ کے ذریعے 700 ارب روپے اضافی رقم اکٹھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے، تمباکو اور مشروبات کے شعبوں کیلئے ٹیکسوں میں اصلاحات (ریشنلائزیشن) کی درخواست کی تھی۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے 14307ارب روپے کے سالانہ ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف پیش کیا تھا تاہم برائے نام نمو کی بنیاد پر اختلافات کے باعث آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں ریونیو اکٹھا کرنے کے ہدف کے اعداد و شمار پر متفق نہیں ہو سکے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور
-
پاک بھارت کشیدگی،جنگ بندی کے باوجود کرتارپور راہداری 9 روز سے بند رہی
-
65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے لکھے خط کا جواب جلد آنے کا امکان
-
سپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے،اسد قیصر
-
حکومتی کمیٹیوں اور وفود کی تشکیل طے شدہ پارلیمانی روایت کے تحت کی جاتی ہے ، اس میں ہمیشہ حکومتی ارکان شامل ہوتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ
-
’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘ پرتگال میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بینرز آویزاں
-
وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی سے جرمن سفیر الفریڈ گراناز کی ملاقات، سفارتی، اقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈارکا3 روزہ دورے پر چین پہنچنے پر ترپاک استقبال
-
چین کے پا کستان میں توانائی کے منصوبوں نے قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بہتر کیا ہے، چینی میڈ یا
-
شرجیل میمن کا سندھ بھر میںای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
-
سپر ٹیکس کیس، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن ’فور بی‘ پر ایف بی آر کے وکلا کے دلائل مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.