
پہلے کون پیرول پر رہا ہوا جو عمران خان کو رہا کیا جائے،ن لیگ کی بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت
بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں،عمران خان کی پیرول پر رہائی اور بنی گالہ منتقلی کی باتیں کرنےوالوں کومزے لینے دیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سیاسی نہیں ٹھوس مقدمات قائم ہیں، ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 19 مئی 2025
13:45

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات وہ ہوتے ہیں جو تنخواہ نہ لینے پر بنتے ہیں یا منشیات ڈال کر قائم کئے جاتے ہیں،توشہ خانہ اور جعلی ٹرسٹ کے مقدمات سیاسی نہیں کہلاتے۔
گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کی لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نہیں آتے تھے۔پی ٹی آئی کا چیئرمین موجودہے ایسے تھوڑاہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیا جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پورنے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ تھا۔ مودی کے مظالم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی تھی۔مودی جیسے شخص سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈرہیںان کی رہائی کی درخواست دائر کی تھی،،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہاتھا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔مودی کو بھی پتہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی ممکن تھی۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان سے ہدایت لینے کیلئے ہی اڈیالہ میں ملاقات کرنی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں۔ ملک میں کوئی قانون تو ہے ہی نہیں۔ ہم نے انصاف کیلئے جو دروازے ہیں وہ کھٹکھٹانے ہیں۔قبل ازیں علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست کی۔علی امین گنڈا پور نے اپنے وکلاءلطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی استدعا کی گئی تھی۔علی امین نے درخواست پر موقف اپنایا تھاکہ سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات میں طویل قید سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے تھے۔ اس طرح کی قید سے بچنے کیلئے آئین میں پے رول پر رہائی کی ریمیڈی موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی یقین دہانی کراتے ہیں کہ پے رول پر رہائی کی شرائط پر عمل کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،108 ملزمان کو سزا 77 بری، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا سزا پانے والوں میں شامل
-
خیبرپختونخواہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب
-
پاکستان میں گاڑیوں کیلئے لازمی حفاظتی معیار کا قانون منظور
-
سعودی عرب کے تفریحی پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ
-
پارلیمنٹ میں رہنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر کا سزائیں چیلنج کرنے کا اعلان
-
جرمنی میں شدت پسندی کے واقعات کا سدباب کیسے ممکن؟
-
متحدہ عرب امارات میں نئی سکیم متعارف
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات سے فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو بری
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات؛ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل و دیگر کو 10 سال قید کی سزا
-
سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.