
پی ٹی آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد لانے پر غور
عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیدیا، بانی پی ٹی آئی سے وکلا ءاور ان کی بہنوں نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے بات کی تھی، صحافی کا دعویٰ
فیصل علوی
پیر 19 مئی 2025
13:05

(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار بھی دیدیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے۔سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے۔ اگراس وقت عدم اعتماد لائیںگے تو سمجھا جائے گا کہ ہم جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رﺅف حسن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو بیک چینل رکھا جائے گا مذاکرات کو اوپن کرنے کا رسک اب نہیں لیا جاسکتا۔ مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی میں کوئی ابہام نہیںتھا۔ مذاکرات انہی کے ساتھ ہوتے ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی تھی۔ حکومت کے پاس کچھ دینے یا ہم سے مذاکرات کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا۔دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءنے کہا تھاکہ مذاکرات کو بیک چینل رکھا جائے گا۔ مذاکرات کو اوپن کرنے کا رسک اب نہیں لیا جاسکتا۔اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو کسی ڈیل کیلئے نہیں ہو رہے تھے۔ تحریک انصاف مذاکرات کی حامی تھی۔ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے ہماری تحریک میں تاخیر ہوئی تھی۔ پاک بھارت تنازع کے دوران بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا کردارمثبت رہا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم، محسن نقوی ،وفاقی کابینہ مدنی مسجد کی بے حرمتی ،قرآن پاک کو شہید کرنے کے ذمہ دار ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.