صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات

شاہ محمود کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا‘مہربانوقریشی ودیگر بھی موجود تھے

پیر 19 مئی 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر شاہ محمود کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو سینے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔