Live Updates

کرپشن کی وجہ سے یوکرین کو یورپی یونین میں شامل نہیں کیا جا سکتا ، ہنگری

پیر 19 مئی 2025 11:25

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ہنگری نے یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔تاس کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا کہ یوکرین کو یورپ کا سب سے کرپٹ ملک ہونے کے باعث یورپی یونین میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ کمیونٹی کے دیگر افراد کے لئے جرائم کا ذریعہ بن جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ یوکرین یورپ کا سب سے بدعنوان ملک ہے اور حالت جنگ میں ہے۔ اگر ہم یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرتے ہیں تو یہ یوکرینی مافیا کو پناہ دینے والی جگہ بن جائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یوکرین کا یورپی یونین میں جلد بازی سے الحاق روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کا باعث بنے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات