پشاور‘ گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل‘خاتون زخمی

فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا‘ملزمان فرار ہوگئے

پیر 19 مئی 2025 12:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔