ساہیوال ،ڈی سی چوک چوک کو کشادہ کرنے سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ

پیر 19 مئی 2025 12:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نےڈی سی چوک میں جاری کام کا معائنہ کیا اور کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے ڈی سی چوک کو کشادہ کرنے کے لئے جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چوک سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو بھی تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوک کو کشادہ کرنے سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہونگے بلکہ اس سے چوک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے پی ایچ اے کو چوک کے دونوں اطراف پودے لگانے کی ہدایت بھی کی۔\378

متعلقہ عنوان :