سرگودھا ،عدالت عالیہ نے متاثرین کو حکم امتناعی جاری کر کے سرکاری دوکانات کے از سر نو نیلامی کرایہ داری روک دی

پیر 19 مئی 2025 13:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)عدالت عالیہ نے متاثرین کو حکم امتناعی جاری کر کے سرکاری دوکانات کے از سر نو نیلامی کرایہ داری روک دی اور کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے 2کمرشل پلازوں شاہین شاپنگ سنٹر بلاک 5 و پنجاب شاپنگ پلازہ بلاک 2 سرکاری دوکانات کے کرایہ دار متاثرین نے ازسر نو کرایہ داری نیلام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ وہ عرصہ دراز سے دوکانات کے الاٹی کرایہ دار ہیں جنہوں نے اس وقت بھاری رقوم جمع کروا کر غیر آباد پلازوں کو طویل عرصہ کی محنت سے آباد کیا اب ان کو بے دخل کر کے از سر نو کرایہ داری کی نیلامی کی جا رہی ہے جو ہزاروں افراد کو بے روز گار کرنے کے مترادف ہے جس پر عدالت عالیہ کے جسٹس نے بلال وغیرہ درجنوں متاثرین کو حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نیلام کمیٹی کو سرکاری دوکانات کی نیلامی کرایہ داری سے روک دیا اور سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔