جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 600 گھر تباہ کر دئیے

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی جارحانہ کارراوئیوں کو تیز کر دی،رپورٹ

پیر 19 مئی 2025 13:33

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے خلاف جارھانہ فوجی کارروائیاں کر کے کم از کم فلسطینیوں کیچھ سو گھر اور مکان تباہ کر دیے ہیں۔جنین پناہ گزین کیمپ کے خلاف اسرائیلی فوج کا جارحانہ جنگی آپریشن پچھلے 118 دن سے جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین یمپ کے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی جارحانہ کارراوئیوں کو تیز کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جنین میں انتہائی شدت سے جاری ان کارروائیوں کی وجہ سے جنین میں پانی و بجلی کا نظام اور انفراسٹرکچر بھی نشانے پر رہنے سے کافی حد تک تباہ ہو چکا ہے۔حتی کہ جنین شہر اور پناہ گزین کیمپ کی سڑکیں بھی ناکارہ بنانے کو اسرائیلی فوج نے ہدف کے طور پر سامنے رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جنین کیمپ اور شہر کی طرف جانے والے راستوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

جنین میونسپلٹی کے مطابق اب تک اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں فلسطینی عام کے 600 گھر تباہ کر دیے ہیں۔ میونسپلٹی کے مطابق ان مکانات اور گھروں کی تباہی کا سارا ریکارڈ دستاویزی شکل میں موجود ہے۔ جنین مین فلسطینیوں کے گھروں کے علاوہ اس کے پڑوس میں الشرقی الہدف کے علاقوں میں بھی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کر کے ان کی دکانوں ، مکانات و دیگر املاک کو نقصان بھاری پہنچایا گیا ہے۔