Live Updates

بھارتی فورسز نے شوپیان میں دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

پیر 19 مئی 2025 14:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ڈی کے پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران زاہد احمد اور انور خان نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ نوجوانوںکے خلاف امام صاحب پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات