والدہ نے ایلون مسک کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے دلچسپ نتائج شیئرکردیئے

پیر 19 مئی 2025 14:42

والدہ نے ایلون مسک کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے دلچسپ نتائج شیئرکردیئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی والدہ نے ان کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے دلچسپ نتائج شئیر کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی والدہ مائے مسک پرانی تصاویر اور دستاویزات کو ترتیب دینے کے دوران ان کے پرانے کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ تک پہنچ گئیں جنہیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔

(جاری ہے)

یہ نتائج کی رپورٹ 17 مئی 1989 کی ہے اور یونیورسٹی آف پریٹوریا کی جانب سے جاری کی گئی تھی، جہاں ایلون مسک نے کینیڈا جانے سے قبل کچھ عرصہ تعلیم حاصل کی تھی۔ رپورٹ پر یونیورسٹی کے انفارمیشن مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جے ایل ایم وائیچررزکے دستخط موجود ہیں، اور اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون نے آپریٹنگ سسٹمز اور پروگرامنگ دونوں مضامین میں اے پلس (+A) گریڈ حاصل کیا تھا۔مائے مسک نے سوشل میڈیا پر یہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تصاویر ترتیب دیتے وقت مجھے اپنے بیٹے ایلون کے 17 سال کی عمر میں کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے نتائج ملے۔ میرا ذہین بیٹا۔ ایک فخر مند ماں۔