کینیڈا، الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدواروں محمد اسحاق، ندیم اکبرکے اعزاز میں تقریب

پیر 19 مئی 2025 14:45

کینیڈا، الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدواروں محمد ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ نے کہاہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔