طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل پسرور

پیر 19 مئی 2025 14:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے مراکز صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، دیہاتی علاقے میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید نے بنیادی مرکز صحت سوکن ونڈ تحصیل پسرور کے دورے پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد اور مفت فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا ،تمام سازو سامان اور ضروری ادویات دستیاب تھیں ۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ماضی سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :