قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی حکومت کواپوزیشن لیڈر کی تجویز کو سنجیدگی سے زیر غور لانے کی ہدایت

پیر 19 مئی 2025 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حکومت کواپوزیشن لیڈر کی جانب سے دی گئی تجویز کو سنجیدگی سے زیر غور لانے کی ہدایت کی ہے۔پیر کو سینیٹ اجلاس کے دوران سیدال خان ناصرنے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کردہ تجویز قابل غور ہے اور حکومت کی طرف سے اس پر جواب آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کو حکومتی وفد میں شامل کرنے کے حوالے سے باہمی بات چیت کی جانی چاہیےجبکہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت ہونی چاہیے، اگر دونوں فریقین بات چیت کیلئے تیار ہوں تو میرا چیمبر ہر وقت حاضر ہے۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ قومی معاملات پر ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور سینیٹ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :