پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

پیر 19 مئی 2025 17:34

پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) کسووال کے علاقہ میں نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پرخود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں 39،چودہ ایل کے رہائشی محمد فاروق کی بیٹی نے اپنے باپ کے پستول سے خود کوگولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ تفتیشی آفیسر کے مطابق متوفیہ سمرا بی بی پسند کی شادی کروانا چاہتی تھی مگر گھر والے اسکی شادی کسی اور جگہ کرنے کے خواہاں تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپر دکردی۔

متعلقہ عنوان :