Live Updates

گوجرانوالہ،2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پیر 19 مئی 2025 17:45

گوجرانوالہ،2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)گوجرانوالہ میں دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 18 اور 20 سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول بہنوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اٹلی میں مقیم تھا اور حال ہی میں واپس پاکستان آیا تھا، 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لاکر بیٹیوں کو رکھنے دیے تھے، واقعے کے وقت گھر سے باہر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واپس آیا تو دیکھا بیٹیوں کو قتل کردیا گیا تھا اور تمام رقم غائب تھی۔پولیس کے مطابق مقتول بہنوں میں ایک نے ایم اے کر رکھا تھا، دوسری دوسری ایف اے کی طالبہ تھی۔ والد کے بیان اور قتل کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات