Live Updates

فریال تالپور سے عبد الباری پتافی کی ملاقات

میرپور ماتھیلو کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پیر 19 مئی 2025 20:08

فریال تالپور سے عبد الباری پتافی کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پیٹرولیم اینڈ سوشل ڈولپمنٹ کمیٹی گھوٹکی کے چیئرمین عبدالباری خان پتافی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں میرپور ماتھیلو کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ میں ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات