Live Updates

پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی43 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی

پیر 19 مئی 2025 20:08

پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی43 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی43 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی وہ14اگست 1973ء سی16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

(جاری ہے)

فضل الٰہی چوہدری پنجاب کے شہر کھاریاں میں پیدا ہوئے وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان تھے وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے فضل الٰہی چوہدری 1973ء کے آئین کے تحت پاکستان کے صدر بنے وہ1973ء سے 1978ء تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ جنرل ضیاء الحق کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔فضل الٰہی چوہدری یکم جون 1982ء کو انتقال کر گئے تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات