ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے‘ اسرائیلی وزیرِاعظم

پیر 19 مئی 2025 22:24

ش تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے اور ہم پیش رفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تقریباً ایک سال سے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے روزانہ شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے مگر وہ اب تک غزہ پر مکمل قبضہ نہیں کر سکا حتی کہ اس کے بعض لوگ اب بھی حماس کے پاس یرغمال ہیں اور اسرائیل ان کا پتہ بھی نہیں لگا سکا۔ مختلف طریقوں سے اب تک وہ کچھ یرغمالی رہا کرانے میں کامیاب ہوا ہے مگر اس کے بدلے میں اسے سینکڑوں فلسطینیوں کو قید سے رہائی دینا پڑی ہے۔