بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 22مئی کو ہوں گے

پیر 19 مئی 2025 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (اے ایس اے) کے سالانہ انتخابات برائے 2025-26 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت انتخابات 22مئی کو ہوں گے۔ الیکشن میں دو مرکزی گروپ میدان میں ہیں جن میں سے دی اکیڈمیشنز پینل نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یہاں سے جاری بیان میں دی اکیڈمیشنز پینل کے مرکزی رہنما اور نائب صدر (میل) کے امیدوار ڈاکٹر حافظ محمد نصیر احسن نے اپنے پینل کا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ پینل میں صدرکے لئے ڈاکٹر عبدالوہاب جان الازہری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سخی جان خلیل،نائب صدر ڈاکٹر محمد نصیر احسن،نائب صدر فی میل ڈاکٹر زارا سبین، سکرٹری فنانس ڈاکٹر نذیر احمد،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ چشتی،جوائنٹ سیکرٹری فی میل ڈاکٹر ثریا،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فرخ ندیم، انفارمیشن سیکرٹری فی میل ڈاکٹر نائلہ رفیق شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے وقار اور حقوق کے لئے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور تمام مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس (اولڈ کیمپس)کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور اسے مسائل سے نکالا جائے گا۔