ح*سوتیلی بیٹی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پیر 19 مئی 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں5سالہ بیٹی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا کیخلاف سوتیلے باپ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بریت اپیل خارج کرتے ہوئے شہزاد مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم نے مجرم کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے تفتیش، گواہان کے بیانات کی روشنی میں مجرم کو سزائے موت سنائی، عدالت نے ایف آئی آر میں نامزد نہ ہونے پر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔