مسافر بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 19 مئی 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) فیصل آباد میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار واصف علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کا ذمہ دار بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ کھر ڑ یانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا۔جا ں بحق ہونے والے شہری کی پہچان واصف سکنہ تحصیل چوبارہ لیہ سے ہوئی ہے۔