ٹ*کوئٹہ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 13 ملزمان کو گرفتار

پیر 19 مئی 2025 20:45

J کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) کوئٹہ پولیس نے قتل ،مفرور ، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،ایمونیشن، موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں جبکہ درجنوں موٹر سائیکلوں کو بغیر نمبر پلیٹ کے بند کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتاریں جبکہ درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ، ایس ایس پی کوئٹہ محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالحئی گرانی نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم علی نواز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے آلہ قتل، پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرکے ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کردیا دوسری کارروائی میں ملزم خیر الدین سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کئے ایک اور کارروائی میں کرایہ داری ایکٹ کے تحت ملزمان فتح محمد ، نور اللہ اور مالک مکان فخر الدین کو گرفتار کیا جبکہ 14 ان رجسٹرڈ موٹرسائیکل چھیں بند کی 20 کو کاغذات چیک کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

اور متعدد گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشے اتارے اس کے علاوہ ملزم رحمت اللہ کے قبضے سے 6 کلو 90 گرام چرس برآمد کی اور ملزمہ مسماة (خ) کے قبضے سے 4 کلو 60 گرام چرس برآمد کی ، 7 ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں بند کیں 29 کے کاغذات چیک کئے اس کے علاوہ تھانہ نوحصار کے عملے نے سیف الزمان اور سیف اللہ کو گرفتار کیا جو مفرور ملزمان تھے کرایہ داری ایکٹ میں خوشحال کو گرفتار کیا ۔

تھانہ امیرمحمد دستی کے عملے نے ملزم عادل کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل بند کی ۔ جناح ٹائون پولیس نے ملزم علی حسن کو گرفتار کیا اور اس سے موٹر سائیکل برآمد کی ملزم ارشاد علی کو بھی گرفتار کیا پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی گرفتار ملزمان کے خلاف تمام تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائیاں شروع کردی گئیں۔