آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری

پیر 19 مئی 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر خالد محمود کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل نصیر ہمایوں کی پروموشن کی درخواست پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ سابقہ سب انسپکٹر کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ انسپکٹر ریاض الدین کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔