ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی سگریٹس،تمباکو برآمد

پیر 19 مئی 2025 22:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈیرہ غازی خان میں بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازی گھاٹ پر اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی سگریٹس،تمباکو برآمد کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بین الاضلاعی چیک پوسٹ غازی گھاٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مشکوک گاڑیوں کو روکا گیا اور ان کی تلاشی لی گئی۔

گاڑی نمبر LE-489 اور BDO-901، جو کہ دونوں کرولا آلٹس تھیں ان میں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی سامان برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اشیاء میں 2770 آؤٹرز غیر قانونی سگریٹس جن کی مالیت مالیت تقریباً 55 لاکھ 40 ہزار روپے اور 1154 پیکٹس ہاٹ فلٹر /کول فلٹر تمباکو جس کی مالیت تقریباً 6 لاکھ 34 ہزار 7 سو روپے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، گاڑی نمبر BDO-901 سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں اور ایک میگزین بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں گاڑیاں اور برآمد شدہ سامان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ دونوں افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے چیک پوسٹ غازی گھاٹ کے انچارج محمد ایوب بزدار اور ان کی ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :