بھیرہ کے علاقہ چک مبارک نہر میں ڈوب کر جاںبحق نوجوان عثمان کی نعش کو تلاش کر کے ورثا کے سپرد کر دیا گیا

منگل 20 مئی 2025 11:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)بھیرہ کے علاقہ چک مبارک نہر میں ڈوب کر جاںبحق نوجوان عثمان کی نعش کو تلاش کر کے ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھیرہ کے علاقہ چک مبارک میں 2 روز قبل نہر میں نہاتے ہوئے 18 سالہ عثمان ڈوب گیا جس کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں ٹیم نے گزشتہ روز ڈوب کر جانبحق نوجوان کی نعش پل وجیدی کے قریب نہر سے نکال کر ورثا کے سپرد کر دی۔اس موقع پر انچارج 1122ڈسٹرکٹ سرگودھا مظہر شاہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو نہر اور دریاں میں نہانے نہ دیں حکومت پنجاب نے اس پر سخت پابندی عہد کر دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے جس کے تحت مقدمات درج ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :