کراچی‘ مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آتشزدگی

گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا‘صدیق اللہ

منگل 20 مئی 2025 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ایک گودام کے مالک صدیق اللہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے اور دیگر اشیاء موجود تھیں جبکہ گوداموں میں آگ لگنے سے ایک کروڑ روپے تک کا نقصان ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :