نوشہرہ ورکاں، کڑیال روڈ پر دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک دو حقیقی بہنیں سپرد خاک کر دی گئیں

منگل 20 مئی 2025 15:07

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پرنئی آبادی میں گزشتہ روز مبینہ دوران ڈکیتی گھر کے اندر دو حقیقی بہنوں بی اے کی طالبہ 22 سالہ تانیہ زوالفقار ،انٹر میڈیٹ کی طالبہ 19 سالہ انیلہ زوالفقار کی ہلاکتوں کے بعد نوشہرہ ورکاں کی فضا سوگوار ہے اور مدعی والد زوالفقار احمد کی رپورٹ پر تین نا معلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ کے اندراج اور پوسٹمارٹم کے بعد مقتولین کی نعشیں گزشتہ رات ورثاء کے حوالے کی گئیں۔

(جاری ہے)

جنہیںانکے ننیالی گاوں لیل ورکاں قبرستان میں ایس پی صدر گوجرانوالہ اور دیگر بھاری پولیس نفری کی نگرانی میں نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں بھرے ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں فیملیز ،اہل دیہہ کے رہائشی مکین ،سول سوسائٹی کے ارکان، اساتذہ، اور پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں شاخ کے سٹاف نے شرکت کی ۔\378