Live Updates

شہید محمد سلیم قادریؒ کی جرات مشعل راہ ہے‘پاکستان سنی تحریک

بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادریؒ ہر عاشق رسولؐ کے آئیڈیل اور ہیرو ہیں‘علامہ مجاہد عبد الرسو ل

منگل 20 مئی 2025 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان سنی تحریک لاہورکے زیراہتمام جامع مسجد ر بانی غو ثیہ ر ضویہ مین بازار محمدی محلہ وسن پورہ شاد باغ میں شہید محمد سلیم قادری کی یوم شہاد ت کی منا سبت سے قرآ ن خوانی کاہتمام کیا گیا جس میں رانا حاجی محمد حسین شر قپوری، علامہ غلام مر تضی فردو سی،رانا محمد اعجاز، قاری عنصر سلطانی،مفتی محمد رمضان قادری، سید شہواراحمد عثمانی،مفتی عبد الجلیل قادری،محمد شفیق قادری،قاری محمد سرفراز سیا لو ی،علامہ مجاہد عبد الر سو ل قادری سمیت پاکستان سنی تحریک کے کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ مجاہد عبد الرسو ل قادری نے کہاکہشہید محمد سلیم قادریؒ کی جرات مشعل راہ ہے،اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں اور ملک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو کسی طور برداشت نہیں کرینگے،بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادریؒ ہر عاشق رسولؐ کے آئیڈیل اور ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ جب مسلک اہلسنت کو دیوار سے لگایا جانے لگا تو بانی و قائد پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید نے مسلک اہلسنت کو ایک نیا راستہ دکھائی، بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے مسلک اعلیحضرت کی پاسداری کیلئے مشکل وکٹھن دور میں یارسول اللہ کا نعرہ بلند کیا ،شہید سلیم قادری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی جنہوں تحفظ ناموس رسالت ﷺو مسلک اعلی حضرت کے تحفظ کو یقینی بناکر نوجوانوں میں عشق رسول کی شمع کو روشن کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات