بجلی کے سرکاری کنکشن لیسکو کے نادہندہ نکلے

منگل 20 مئی 2025 15:27

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)131بجلی کے سرکاری کنکشن لیسکو کے نادہندہ نکلے ،نادہندگان میںو اسا ،ٹی ایم اے اقبال ٹائون ،محکمہ صحت ،پٹرولنگ پولیس ودیگر ادارے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیسکو رائے ونڈ ڈویژن کے 131سرکاری کنکشن 12کروڑ 86لاکھ 96ہزار 811روپے کے نادہندہ ہیں ،نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

لیسکو ذرائع کے مطابق نادہندگان میں واسا ،ٹی ایم اے اقبال ٹائون ،میونسپل کارپوریشن لاہور ،پٹرولنگ پولیس چوکی جیابگا ،رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی ،سٹریٹ لائٹ برانچ لاہور،سفاری پارک ،پولیس اسٹیشن مانگا منڈی ،فشریشز نرسری یونٹ مانگا منڈی،ٹیپا ،ایل ڈی اے ،رائے ونڈ پولیس اسٹیشن ،ویٹرنری ہسپتال علی رضا آباد ،ریلوئے اسٹیشن ،محکمہ خوراک ،ریسکیو 1122سنٹر پاجیاں ،محکمہ زراعت ودیگر ادارے شامل ہیں مذکورہ اداروں کو لیسکو حکام کی جانب سے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :