پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ،بابر اعظم کی مشکلات میں اضافہ

عثمان خان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے گا : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اگست 2025 12:09

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ،بابر اعظم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کیلئے اے کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا، ٹی ٹونٹی کپتان سلمان آغا، ابرار احمد کی ترقی متوقع ہے۔ 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، خوشدل شاہ کو کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم کی بھی اینٹری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

 
عثمان خان، حسیب اللہ، خرم شہزاد کو کنٹریکٹ ملنے کا امکان نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کرسکتا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025ء پرمشاورتی عمل جاری ہے اور سینٹرل کنٹریکٹس کی معیاد 30 جون کی ختم ہو چکی ہے۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینےکے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21 اگست کو یو اے ای روانگی کا امکان ہے۔ 
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025ء کے معاملے پر کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔