Live Updates

جنگ اور نقل مکانی بند کرو،غزہ میں حماس کے خلاف مظاہرے

ہم جینا چاہتے ہیں، ہمیں ایک نوالہ روٹی نہیں مل رہی، غزہ کے لوگ کہاں جائیں، مظاہرین

منگل 20 مئی 2025 15:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں عوامی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ ان مظاہروں میں حماس سے سیاسی منظرنامے سے ہٹ جانے اور جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے جب اسرائیل نے علاقے میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دینا شروع کر دیا ہے اور محصور علاقے میں قحط کا خطرہ پھیل رہا ہے۔مظاہرین نے نعرے لگائے ہم جینا چاہتے ہیں، ہم جینا چاہتے ہیں، ہمیں ایک نوالہ روٹی نہیں مل رہی، غزہ کے لوگ کہاں جائیں، جنگ اور نقل مکانی بند کرو۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات