اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 20 مئی 2025 15:43

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ عطا بندیال کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل سمبڑیال میں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر انکروچمنٹ عملہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے ڈسکہ روڈ، سیالکوٹ وزیر آباد روڈ اور موڑ سمبڑیال 6 دکانداروں علی، محمد نواز ،محمد اسد، محمد یوسف ، حسن علی اور ابوبکر کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں الگ الگ مقدمات درج کرا دیئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :