Live Updates

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں 107 فیصداضافہ

منگل 20 مئی 2025 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کی مد میں 1.830 ارب ڈالر منتقل کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 107 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 882.6 ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ہوئی تھی۔ اپریل 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 121.5 ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے 56.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بجلی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 339.8 ملین ڈالر ،خوارک 291.1 ملین ڈالر ، مالیاتی بزنس 288.2 ملین ڈالر، مواصلات 115.3 ملین ڈالر ،آئل اینڈ گیس 109.3 ملین ڈالر، تمباکو وسگریٹ 105 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ 99 ملین ڈالر، پٹرولیم ریفائنری 84.8 ملین ڈالر، کیمیکلز 73.7 ملین ڈالر، مشروبات 66.3 ملین ڈالر ، فارماسوٹیکلز 40.3 ملین ڈالر ، سیمنٹ39.1 ملین ڈالر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر 178.3 ملین ڈالر کی بیرون ممالک منتقلی ہوئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات