Live Updates

سپہ سالار کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ جواب دیا گیا ہے جس کو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،راجہ رضوان نصیب

منگل 20 مئی 2025 17:14

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ سپہ سالار کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ جواب دیا گیا ہے جس کو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دشمن اب مس ایڈونچر کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے افواج پاکستان نے ملکی دفاع میں جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے اور بھارت کی آنے والی نسلیں یا د رکھیں گی کہ پاکستان کا دفاع آ ہنی دیوار ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں کشمیریوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذانہ پیش کرکے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کا دفاع کیا اور کشمیری ہمیشہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے رہیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات