مظفرگڑھ ،پولیس لائن میں پولیس ملازمین اور شہریوں کےلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد،پولیس ترجمان

منگل 20 مئی 2025 17:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ڈی پی او مظفرگڑھ کی خصوصی کاوش اور جنت عزیز آئی ہسپتال کے تعاون سے پولیس لائن مظفرگڑھ میں محکمہ پولیس اور شہریوں کےلئے آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی کاوش اور جنت عزیز آئی ہسپتال کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ آئی کیمپ میں ٹوٹل 168 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جس میں51 مریض پولیس افسران کی فیملی کے اور 117 مریض پبلک شہریوں کے افراد کے چیک اپ کئے گئے جس میں 19 پولیس افسران کی فیملیز کے اور شہریوں کے افراد آپریشن تجویز کئے گئے۔ جن کا آپریشن تجویز کیا جاتا ہے ان کو بذریعہ گاڑی مفت میں جنت عزیز آئی ہسپتال کبیر والا لے جا کر آنکھوں کا آپریشن کرتے اور واپسی مریض کو اس کے گھر چھوڑا جاتا ہے۔ پولیس افسران اور شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ کی اس خصوصی کاوش کا سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران و ملازمان اور شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے مظفرگڑھ پولیس دن رات کوشاں ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :