فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی ملاقات ،آڈٹ نظام سے متعلق تبادلہ خیال

منگل 20 مئی 2025 17:39

فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی ملاقات ،آڈٹ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا خالد محمود نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبہ کے مالی امور، آڈٹ نظام سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے نوتعینات اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نئی زمہداریوں پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

گورنر کو اکاؤنٹنٹ جنرل کیجانب سے ادارہ کے محکمانہ امور، صوبائی حکومت کے بجٹ معاملات سے متعلق تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

نوتعینات اکاؤنٹنٹ جنرل نے گورنر کو کوہستان اپر میگا کرپشن اسکینڈل سے متعلق بھی بریفنگ دی۔گورنر خیبرپختونخوا نے اتنے بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے اسکینڈل پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے کا اسکینڈل مالی امور میں شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسکینڈل میں ملوث مرکزی کرداروں، سہولت کاروں کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔