لیسکو ٹیم نے سرفراز نگر میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

منگل 20 مئی 2025 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی سربراہی میں قائم ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی ریجن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں سرفراز نگر سب ڈویژن کی ٹیم نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا، دوران آپریشن ایک انڈسٹریل میٹر مشکوک پایا گیا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم میٹر کی ایم ڈی آئی پریچ کرکے بجلی چوری کر رہا ہے جس سے لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم پہلے بھی بجلی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے خلاف محمود بوٹی سب ڈویژن کی حدود میں بھی 2 مقدمات درج ہیں، ایلیٹ فورس کی جانب سے طاہر محمود نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالا ٹرانسفارمر، 2 میٹرز اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔ ملزم کو ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :