وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات، صوبے میں قانون کی بالادستی سے متعلق پہلوئوں پر گفتگو

منگل 20 مئی 2025 21:40

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات، صوبے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی امور، قانون سازی کے عمل اور صوبے میں قانون کی بالادستی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر دونوں شخصیات نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس سے جڑے قانونی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر قانون نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں قانون سازی، عدالتی نظام اور گورننس میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔