آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات اور کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی کے مہینہ میں اپنے سے چار گنا بڑے دشمن سےجنگ جیت کر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے عہدہ کے مستحق ہیں، قوم کی ماؤں، بہنوں، بیٹوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چند روزہ جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بہتر حکمت عملی سے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔