ّہزارگئی کلچر امن رواداری تحمل برداشت ترقی خوشحالی کاآئینہ دار ہے ، عوامی نیشنل پارٹی

منگل 20 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ہزارگئی کلچر ڈے کے موقع پر ہزارہ قوم ایچ ڈی پی اور ایچ ایس ایف کی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزارگئی کلچر امن رواداری تحمل برداشت ترقی خوشحالی کاآئینہ دار ہے ہزارگئی زبان کلچر اقدار وروایات زندگی کی چار سو احاطہ کرتی ہے ہزارہ قوم کو انتہا پسندانہ رجحانات سے ترقی پسندی کی جانب راغب کرانے میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ایچ ڈی پی کی قیادت اور کارکنوں کی کاوشیں قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یزدان خان فٹ بال سٹڈیم میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ہزارگئی کلچر ڈے کے موقع پر لگائے گئے مختلف سٹالوں کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری باچاخان مرکز عصمت اللہ داوی بھی موجود تھے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد کوہزاد مرکزی ترجمان قادر علی نائل اور دیگر ذمہ داران بھی عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کے ہمراہ تھے سٹالوں میں کشیدہ کاری پینٹنگ تاریخ جغرافیہ زبان لوک ورثہ فنون لطیفہ آشیا خوردونوش کا خوبصورتی سے احاطہ کیا گیا تھا اس موقع پر ہزارگئی مشاعرہ ٹیبلو اور بعد ازاں محفل موسیقی ہزارہ قوم کی ترقی خوشحالی امن رواداری برداشت کی عکاسی کرتی تھی جبکہ انتہاپسندی دہشت گردی عصبیت سے کوسوں دور اور اسے نفرت کاایک برملا اظہار تھا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ہزارگئی کلچر ڈے کے موقع پر اس امید کااظہار کیا کہ صوبے میں آباد برادر اقوام پشتون بلوچ ہزارہ ایک دوسرے کے کلچر زبان اور ملی ایام کے موقع پر شرکت ان اقوام کے درمیان بھائی چارگی یگانگت اتفاق اتحاد کو مزید تقویت پہنچا ئیگا انہوں نے اے این پی کی جانب سے ہزارہ قوم ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام قیادت اور کارکنوں کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔