قربانی کے جانوروں پر ٹیکس وصولی کے ایم سی کر رہی ہے ہمارا کوئی تعلق نہیں،انتظامیہ مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس کراچی

قربانی کے جانوروں پر ٹیکس وصولی کا مقصد شہریوں کو عیدالاضحیٰ پر گلی،محلوں میں جگہ جگہ الائشوں کی صفائی اور عوام کو صحتمند ماحول فراہم کرنا ہے،کے ایم سی کے ایم سی کے ٹیکس وصولی اقدام سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں شہری سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں،مویشی دوست منڈی انتظامیہ

منگل 20 مئی 2025 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)حالیہ دنوں میں ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی سے متعلق سوشل میڈیا اورمویشی منڈی سے قربانی کا جانور خرید کر گھر لے جانے والے کراچی کے شہریوں میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں یہ بات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے کہ مویشی دوست منڈی انتظامیہ کسی قسم کا کوئی ٹیکس یا فیس وصول نہیں کر رہی بلکہ ٹیکس کی وصولی کا عمل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( KMC ) کی جانب سے سرانجام دیا جا رہا ہے جس پر کے ایم سی کا موقف ہے کہ اس عمل کا مقصد کراچی کے عوام کو عیدالضحی کے موقع پر صاف ستھرے ماحول اور دیگر سہولت کی فراہمی ہے، کے ایم سی ایک سرکاری ادارہ ہونے کے ناطے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ آلائشوں کی صفائی، جراثیم کش اسپرے اور شہریوں کے لیے صحت و صفائی کو برقرار رکھنا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کے ایم سی یہ ٹیکس وصول کرتی ہے یہ اقدام شہریوں کو بہتر ماحول اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے نہ کہ کسی تجارتی مفاد کے لیے مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے واضح کیا کہ کے ایم سی کے س ٹیکس وصولی اقدام سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منڈی انتظامیہ صرف خرید و فروخت کی سہولیات، نظم و ضبط، اور جانوروں کی دیکھ بھال کے معاملات کو سنبھالتی یے یہ ٹیکس وصولی مویشی دوست منڈی کے ایریا سے باہر اور کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے وصول کی جارہی ہے کے ایم سی کا کہنا ہے یہ اقدام صرف اور صرف شہر میں صفائی ستھرائی، قربانی کے بعد آلائشوں کی بروقت منتقلی، اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے لہذا شہری سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں