ًسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست : پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

بدھ 21 مئی 2025 03:55

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کوجواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میں نے خود سروسز ہسپتال اور میو ہسپتال گیا ہوں ادویات نہیں مل رہی ہیں۔