ی*تشہیری بورڈ آویزاں کرنے پر ضلعی حکومت کے ٹیکس نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی

بدھ 21 مئی 2025 03:55

\لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے تشہیری بورڈ آویزاں کرنے پر جاری ضلعی حکومت کے ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے پنجاب حکومت و فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار بنک نے اپنی بلڈنگ پر سائن بورڈ نصب کئے ہیں، بلڈنگ بنک کی ذاتی ملکیت ہے، میونسپل کمیٹی پیر محل نے 13 فروری 2025 کو سائن بورڈ فیس ادائیگی کا نوٹس بھجوایا، میونسپل کمیٹی نے سال 2025/26 کے لئے 23300 روپے ادائیگی کا نوٹس بھجوایا، اپنی ملکیتی جائیداد اور بنک بورڈ پر قانون کے مطابق تشہیری ٹیکس عائد نہیں ہوتا، عدالت عالیہ اس سے قبل بھی متعدد درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کر چکی ہے، استدعا ہے کہ عدالت غیر قانونی طور پر ٹیکس وصولی کے جاری نوٹس کو کالعدم قرار دے۔