نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈان ہول نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

بدھ 21 مئی 2025 07:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈان ہول نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ 26 سالہ ڈان ہول کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لوکا سے پیسا تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو کہ انفرادی ٹائم ٹرائل پر 28.6 کلو میٹر پر محیط تھا۔26 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈان ہول نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28.6کلومیٹر کا فاصلہ 32 منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کرکے دسویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

برطانوی سائیکل سوار جوشوا ٹارلنگ نے دسویں مرحلے میں دوسری جبکہ انگلینڈ کے ہی سائیکلسٹ ایتھن ہائیٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس میں ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن کا پنک جرسی پر قبضہ تاحال برقرار ہے ۔گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3443.3 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوگی۔\932

متعلقہ عنوان :