Live Updates

اپنے کیریئر میں یہاں نہ کھیلنا ہمیشہ ایک کمی رہے گی

انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک پاکستان کی مہمان نوازی کے گرویدہ

اتوار 1 جون 2025 12:05

اپنے کیریئر میں یہاں نہ کھیلنا ہمیشہ ایک کمی رہے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء) انگلینڈ کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر الیسٹر کک نے پاکستان سپر لیگ میں پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر میں پاکستان میں نہ کھیلنا ہمیشہ ایک کمی رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران الیسٹر کک کمنٹری پینل کا حصہ تھے اور انہوں اکثر گراؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا جب کہ ان کی پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے پی ایس ایل کے دوران پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا مہمان نوازی بہت ہی شاندار تھی ہر کوئی دوستانہ ماحول میں ملا، کرکٹ کا معیار بھی بہت ہی اچھا رہا میں یہاں واپس آنا چاہوں گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات