تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کے خلاف 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 جون 2025 19:40

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی لاہور میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کے خلاف 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان کی جانب سے آخری میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو پلینگ الیون میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عباس آفریدی اور ابراراحمد شامل ہیں جب کہ بنگلہ دیش نے لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی ( وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور خالد احمد پر مشتمل تیم میدان میں اتاری ہے۔