Live Updates

کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو دوں گا، ارشد ندیم

ارشد کی کامیابی پر اللہ کی مشکور ہوں، والدہ کا خصوصی پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 مئی 2025 16:51

کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو دوں گا، ارشد ندیم
گومی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 مئی 2025ء ) ایشنین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی سٹار ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو دوں گا۔ 
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے پوری قوم کو کامیابی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا مشکور ہوں جس نے پاکستان کو عزت دی ،آنے والے ایونٹس میں بھرپور تیاری کروں گا۔

اولمپک چیمپئن ایتھلیٹ کی والدہ نے کہا کہ بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پربہت خوشی ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ کی مشکور ہوں، بھرپوراستقبال کریں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025ء کے جیولین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

 
جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔ 
چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

 
 
دریں اثناء ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے 52 سالوں میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
یہ 1973ء کے بعد پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے ، آخری بار جیولن تھرو اور 800 میٹر میں بالترتیب اللہ دادا اور محمد یونس نے فلپائن میں ہونے والے ایونٹ کے دوران طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔ 
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جب کہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔ 
واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات