لبنان کو حزب اللہ کے حوالے سے بہت کچھ کرنا ہو گا ، امریکی سفارتکار

ہم نے لبنان سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرے،خطاب

بدھ 21 مئی 2025 11:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے نائب نمائندہ نے لبنان سے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے ' ڈو مور ' کا مطالبہ جاری رکھا ہے۔ یہ ' ڈو مور ' کا مطالبہ نومبر 2024 میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے حوالے سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی نمائندے نے قطر اکنامک فورم سے اپنے خطاب کے دوران باور کرایا ہے کہ لبنان کو ' ڈو مور ' کی ضرورت ہے۔ وہ خطے میں امن کے لیے حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کی بات کر رہے تھے،ہم نے لبنان سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرے۔ اس سے مراد محض جنوبی لیطانی علاقے میں غیر مسلح کرنا نہیں ہے۔ بلکہ پورے لبنان میں اسے غیر مسلح کرنا ہے۔'